آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

عدالت نے غیر حاضر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پیشی پر مسلسل غیر حاضر رہنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت، واثق قیوم سمیت دیگر افراد عدالت میں موجود تھے۔ بعد ازاں ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی جبکہ غیر حاضر رہنے والوں کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

عدالت نے واضح کیا کہ مسلسل غیر حاضری پر ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ تھانہ کوہسار، رمنا، نون اور ترنول میں درج مقدمات کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے، جبکہ تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 154 اور 155 کی سماعت 3 اکتوبر تک اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ نمبر 1195 کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 26 نومبر، 4 اکتوبر اور فیض آباد احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں