اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خطے کے اہم ممالک کا مجوزہ دورہ ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پہلے سعودی عرب، اس کے بعد قطر اور آخر میں ترکیے کا دورہ کریں گے۔ ان دوروں کے دوران اہم سفارتی امور پر مشاورت کی جائے گی، جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اور امریکا ایران مذاکرات کے آئندہ مرحلے پر بھی غور متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، عالمی پیش رفت اور اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے بھی مشاورت ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی قیادت کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔







