Post Views: 24
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 3 ہزار 330 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں معمولی مگر نمایاں اضافہ ہوا۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط خالص سونے کا فی تولہ نرخ 300 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 54 ہزار 65 روپے ہو گیا، جبکہ فی 10 گرام سونا 237 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے کا ہو گیا۔
تاہم سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 26 روپے کمی کے بعد نیا نرخ 3 ہزار 764 روپے مقرر ہوا، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 22 روپے کم ہو کر 3 ہزار 227 روپے پر آ گئی۔