Post Views: 28
کراچی – عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت کم ہو کر 3 ہزار 288 ڈالر پر پہنچ گئی۔
اسی طرح پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونا 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گیا۔
فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,200 روپے کی کمی کے بعد یہ 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت بھی نیچے آئی، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 24 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 356 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں 21 روپے کمی کے بعد 2 ہزار 962 روپے ہو گئی۔