سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-شعبہ کپاس تباہ، 40 اقسام تیار کرنیوالے ادارے سی سی آر آئی ملتان کو خطرہ، جِمخانہ میں بدلنے کی سازش-شعبہ کپاس تباہ، 40 اقسام تیار کرنیوالے ادارے سی سی آر آئی ملتان کو خطرہ، جِمخانہ میں بدلنے کی سازش-پی ایچ ڈی، ایم فل وائیوا، تھیسز سے مینو چیک، کھانا کلچر تعلیمی نظام کا مذاق، طلبہ مجبور-پی ایچ ڈی، ایم فل وائیوا، تھیسز سے مینو چیک، کھانا کلچر تعلیمی نظام کا مذاق، طلبہ مجبور-ویمن یونیورسٹی ملتان کو عارضی وائس چانسلر مل گئی، ڈاکٹر عُظمیٰ قریشی تعینات، بہتری کی امید-ویمن یونیورسٹی ملتان کو عارضی وائس چانسلر مل گئی، ڈاکٹر عُظمیٰ قریشی تعینات، بہتری کی امید

تازہ ترین

سولر ٹیکس میں کمی، ڈیجیٹل ٹیکس کی وضاحت اور معیشت کی بہتری پر اسحاق ڈار کا اہم اعلان

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں استعمال ہونے والے سولر سسٹمز کے تقریباً 46 فیصد پرزے بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں، اسی تناظر میں حکومت نے سولر پینلز پر عائد 18 فیصد ٹیکس کو کم کر کے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے اور بجٹ میں شامل چند تجاویز پر حکومت نظرِ ثانی کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل ٹیکس سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمی کو دور کیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس لگانے کا اختیار صوبوں کے پاس ہوگا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کرے گا، جو کہ پی ڈبلیو ڈی کا متبادل ادارہ ہوگا۔ ساتھ ہی آئی ایم ایف کے ساتھ ریونیو میں ممکنہ خسارے پر قابو پانے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی یونیورسٹیوں کے لیے مالی امداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بجٹ سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز اس سلسلے میں چھ سے زائد ملاقاتیں کی گئیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ او آئی سی کے دو درجن سے زائد رکن ممالک نے مشترکہ بیان میں ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے، جو کہ مسلم امہ کے اجتماعی موقف کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں