ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری

تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ میں گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت، نوٹس جاری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 8 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔
سماعت کے دوران جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کہ کیا عدالت کو اختیار ہے کہ گورنر کو عہدے سے ہٹائے؟ درخواست گزار احمد علی گبول ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ صدر مملکت کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے اور عدالت ان کو ہدایات جاری کرسکتی ہے۔
عدالت نے مزید سوال کیا کہ گورنر کو عہدے سے کیوں ہٹایا جانا چاہئے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گورنر کا عہدہ غیر جانبدار ہوتا ہے لیکن موجودہ گورنر سیاسی جماعت کے لیے سرگرم ہیں، جبکہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتے ہیں اور ان کا کردار غیر جانبدار رہنا ضروری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں