ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری

تازہ ترین

حافظ آباد روڈ پرٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر،5 افراد جاں بحق ،4 زخمی

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) حافظ آباد روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ سے ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ حادثہ نوکھر کے قریب قلعہ دیوان سنگھ کے مقام پر پیش آیاریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے کیری ڈبہ میں سوار افراد کو زور دار ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ اذان علی، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔جبکہ زخمیوں میں انجم، آمنہ، مجیدہ بی بی اور شبنم شامل ہیں۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق مختار کالونی جناح روڈ گوجرانوالہ سے بتایا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں