آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

بیٹی، بیٹا، نواسہ،2 پوتے بہہ گئے، گھرتباہ، چیک رشتےداروں کو دیدیا: متاثرین

سلطان پور،خیرپورسادات (نامہ نگار) ہمارے بوڑھاپے کا واحد سہارا اکلوتا بیٹا سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ دوپوتے بھی ڈوب گئے، گھر ملیا میٹ ہو گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف علی پور آئیں تو ہمیں ملنے والا چیک رشتہ داروں کو دیدیا گیا۔ مریم نواز شریف کو ملنے گئے تو پولیس نے ہمیں دھکے دے کر بھگا دیا ۔ حکومت پنجاب انصاف فراہم کرے۔ یہ مطالبہ فلڈ ریلیف کیمپ علی پور میں مقیم بستی بھانی والا بیٹ ملانوالی کے رہائشی پیر بخش ولد کالو خان گوپانگ نے اپنی بوڑھی مریض بیوی شفیہ مائی کے ہمراہ میڈیا کو تفصیل دیتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میرا ایک ہی اکلوتا بیٹا محمد عامر تھا ۔اس کے دوبیٹے محمد حسنین اور محمد حسن سیلابی ریلے میں پھنس کر جاں بحق ہوگئے۔ میری بیٹی شمشاد مائی اور نواسہ محمد احمد بھی سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ہمارا کچھ نہیں بچا۔ میرا گھر اور مال اسباب بھی ملیا میٹ ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف علی پور آئیں ہم انہیں ملنے کے لئے پہنچے تو ہمیں دھکے دے کر بھگا دیا گیا جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ملنے والا چیک بھی ہمارے رشتہ داروں کو دیدیا گیا ہے ان کے پاس گئے تو انہوں نے ہمیں چیک نہیں دیا جس کی بابت علی پور میں موجود کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کو بھی تحریری درخواست دی ہے جنہوں نے بدھ (آج)کو اے سی علی پور رانا نعمان محمود کو ملنے کا کہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہےجب تک چیک کا فیصلہ نہیں ہوجاتا امدادی چیک پر کارروائی روک دی جائے۔ اس صورتحال پر بارایسوسی ایشن علی پور کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عبدالرشید گوپانگ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیربخش اور اس کی اہلیہ کو انصاف نہیں ملا تو اسسٹنٹ کمشنر آفس علی پور کے سامنے بیٹ ملانوالی کے سینکڑوں رہائشیوں کے ہمراہ دھرنا دوں گا یہ ظلم اور ناانصافی ہے مقامی انتظامیہ بااثر زمینداروں کے دباؤ میں آکر کیا گیا غلط فیصلہ واپس لے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں