بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث افراد معاشرے کا بدترین ناسور ہیں، اور ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بچوں کے جنسی استحصال، تشدد کی روک تھام اور بحالی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ملک کا پہلا ’’ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی‘‘ قائم کیا جا چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مؤثر گورننس کو یکجا کرکے بچوں کے تحفظ کا ایک مضبوط اور محفوظ نظام تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ ورچوئل سینٹر اب تک ہزاروں لاپتا بچوں کو ان کے اہل خانہ سے ملوا چکا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کا تحفظ ریاست و معاشرے کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم کرنے والے عناصر کو قانون کی طاقت سے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں