آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

بستی بھانی قبضہ مافیاکوجتوئی گروپ کی سپورٹ،ہوائی فائرنگ،قتل کی دھمکیاں

شہرسلطان(نامہ نگار)کلروالی عیسن والی بستی بھانی والا کے بدنام زمانہ چور ،جواری اور جرائم پیشہ ملزمان میں عابد اقبال ،صابر اقبال، محمد اقبال، نوید عابد وغیرہ نے 40 گھروں کا سرکاری راستہ بند کردیا ۔سولنگ کی اینٹیں بھی اکھاڑ کر گھر لےگئے۔ متاثرین کے بچوں کو بھی سکول جانے میں دشواری کاسامناہے۔متاثرہ خاتون تسلیم مائی زوجہ محمد ارشد اور منیر احمد نے دفتر پریس کلب میں پہنچ کر بتایا کہ ملزمان جتوئی گروپ کے ہیں اور ملزمان رات کو ہمارے گھر کے اردگرد میں غیرقانونی اسلحہ سے فائرنگ بھی کرتے ہیں ۔ہماری جان کو شدید خطرہ ہے۔ ڈی پی او مظفرگڑھ ایس ڈی پی او جتوئی اور ایس ایچ او تھانہ شہرسلطان فوری ایکشن لیں ۔تھانہ شہرسلطان کے علاقہ کلروالی پل عیسن والی بستی بھانی کی رہائشی خاتون تسلیم مائی زوجہ محمد ارشد قوم گوپانگ اور منیر احمد نے کہا کہ ملزمان بااثر اور طاقتور ہیں اور ملزمان نے سرکاری سولنگ اکھاڑ کر 40گھروں کا راستہ بھی بند کردیا جس میں سیکڑوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ان کے بچوں کو بھی سکول نہیں جانے دیتے۔ ہم ڈی پی او مظفرگڑھ، ایس ڈی پی او جتوئی اور ایس ایچ او شہرسلطان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے سرکاری راستہ دوبارہ کھلوایا جائے ۔مدعیہ تسلیم مائی کا کہنا ہے کہ یہ ملزم غیرقانونی اسلحہ کے زور پر مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں اور رات کو بھی ہمارے گھروں کےا ردگرد ہوائی فائرنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بچے خوف سے ڈر جاتے ہیں ۔ہم اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں