Post Views: 30
اسلام آباد: این سی سی آئی اے کے افسران پر کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد ادارے میں اہم قدم اٹھایا گیا ہے
ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے ادارے کی تمام سابقہ ایف آئی آرز اور انکوائریز کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے
ڈی جی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک ضبط یا سیل کی گئی جائیدادوں، گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے
اس حوالے سے تمام زونز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی اور کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے








