آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

اینٹی کرپشن ٹیم کی آمدچیف آفیسرضلع کونسل مظفرگڑھ سمیت اہلکارغائب

مظفرگڑھ(بیورورپورٹ) — ضلع کونسل مظفرگڑھ میں مبینہ کرپشن کے معاملے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اینٹی کرپشن ڈی جی خان ریجن کی ٹیم کی دوبارہ آمد پر چیف آفیسر سمیت متعدد اہلکار دفتر سے فرار ہو گئے جبکہ ایکسین برانچ میں ریکارڈ کی جانچ کے دوران سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ذرائع کے مطابق، اینٹی کرپشن ٹیم نے جب ایکسین برانچ کا وزٹ کیا تو ایکسین اور سب انجینئر پہلے ہی اپنی عبوری ضمانتیں حاصل کر چکے تھے۔دورے کے دوران ٹیم کو کئی ترقیاتی سکیموں کا نامکمل اور متضاد ریکارڈ ملا، بعض فائلوں میں تاریخیں اور رقوم تبدیل کی گئی تھیں، جب کہ جعلی فج کوٹیشن ریکارڈ اب تک پیش نہیں کیا گیا۔تحقیقی ادارے بھی اس صورتحال پر حرکت میں آ گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق ضلع کونسل کے بعض افسران اور ٹھیکیداروں کے ٹیلی فون ریکارڈ، بنک ٹرانزیکشنز اور پراجیکٹ لنکس کی ابتدائی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بڑے ٹھیکیداروں کو دوبارہ بچایا گیا تو یہ صرف کرپشن نہیں، مظفرگڑھ کے عوام کے اعتماد کا قتل ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ رومان کنسٹرکشن اور عامر کنسٹرکشن جیسی کمپنیوں کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے تاکہ احتساب یکطرفہ نہ رہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں