آج کی تاریخ

اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد: اوگرا نے مئی 2025 کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت گھریلو سلنڈر اور فی کلو ریٹ میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کے مہینے میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 37 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 2892 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح فی کلو ایل پی جی کی قیمت 3 روپے 20 پیسے کم ہو کر 245 روپے 16 پیسے ہو گئی ہے۔
اوگرا کے اس فیصلے سے صارفین کو مہنگائی کے دباؤ میں کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں