آج کی تاریخ

Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان

Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان

مئی کے آخری ہفتے میں کینسیرینز کی قسمت کھلنے والی ہے۔ کئی قسم کے نجومی اثرات مثبت انداز سے کینسیرینز کو ان کی کارکردگی اور کامیابیوں کے لیے راہیں ہموار کر دیں گے۔

پہلی بڑی خبر آپ کو 25 مئی کو ملے گی۔ آپ سیٹرن کو 30 سال بعد اپنے کیریئر اینگل پر محسوس کریں گے۔ جو کینسیرینز 1996 میں پیدا ہوئے تھے، ان کی پیدائش کے وقت سیٹرن آپ کے دسویں اینگل پر تھا، مگر اس وقت فائدہ نہ دے سکا۔ اب 30 سال بعد سیٹرن دوبارہ کیریئر اینگل پر داخل ہو رہا ہے۔ سیٹرن ایک طاقتور سیارہ ہے، جس کی بدولت آپ کو تین بڑی کامیابیاں وقت کے ساتھ، گولڈن ٹائم کی وجہ سے ملیں گی۔12ویں اینگل اس وقت روشن ہے چار سیاروں کی موجودگی کے ساتھ۔ ایک ہی وقت میں کئی مالی ذرائع کھلنے کا امکان پیدا ہو جائے گا۔ 25 مئی کو تیس سالوں کے بعد ایسا دور آیا ہے جو آپ کی محنت کی صحیح قیمت ادا کرے گا۔پہلی کامیابی یہ ہوگی کہ سیٹرن آپ کی ذہنی صلاحیتوں میں موجود فکر، غم اور دوہری سوچ کو ختم کرے گا۔ دوسری کامیابی بھی ذہنی نوعیت کی ہے، جس میں آپ جلد سسٹم، منصوبوں اور نیتوں کو سمجھ پائیں گے اور چیٹنگ، منفی منصوبوں، ناکام پلاننگ سے بچ سکیں گے۔ تیسری کامیابی یہ ہوگی کہ سیٹرن آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرے گا، جس سے آپ تیز رفتار کامیابیاں حاصل کریں گے، ملٹی ٹاسکنگ کا مزہ لیں گے، اور ایک ہی وقت میں کئی آمدنی کے ذرائع کھلنے لگیں گے۔

25 مئی کو ملازمت والے افراد کاروبار میں داخل ہو سکیں گے، کاروباری افراد اپنے بزنس کو بڑھا سکیں گے، انفرادی شراکت داری کر سکیں گے، شراکت دار ٹیم ورک کو بڑھا سکیں گے۔ کامیابی توقعات سے زیادہ مثبت انداز میں آئے گی۔ رکاوٹیں، تاخیر، نقصان ان سب کا تناسب بہت کم ہو جائے گا۔ آپ اگلے اڑھائی سالوں کے لیے بہت اچھی فارم میں داخل ہو رہے ہیں، یہ ایک بڑی خبر ہے۔

26 مئی کو مرکری نامی سیارہ آپ کے لیے 12ویں اینگل پر آ جائے گا۔ اگر مرکری 12ویں اینگل پر ہو تو اس کے کئی فائدے ہوتے ہیں، مگر کچھ نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔ آپ کو یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ 20 مئی سے سورج پہلے ہی 12ویں اینگل پر ہے، مشتری بھی دس ماہ سے وہیں ہے، اور 27 یا 28 مئی کو نیا چاند بھی وہیں آ رہا ہے۔ تو اس وقت 12واں اینگل چار سیاروں سے روشن ہے۔

اس میں کچھ چیزیں مثبت ہیں اور کچھ منفی۔ مثبت پہلو یہ ہے کہ 12واں اینگل مرکری کا ذاتی اینگل ہے، اور جب مرکری اپنے گھر میں ہو تو فائدہ دیتا ہے، مگر یہ فائدہ مادی نہیں ہوگا۔ یعنی کوئی ایسی چیز آپ کو نہیں ملے گی جو آپ دیکھ سکیں یا ہاتھوں سے محسوس کر سکیں۔ یہ تمام فائدے غیر مادی نوعیت کے ہوں گے، جو صرف آپ کی سمجھ، سوچ، منصوبوں اور ارادوں کو بہتر بنائیں گے۔ آپ دشمنوں کی چالوں کو سمجھ سکیں گے، لوگوں کے رویوں کو بہتر انداز میں قابو میں لا سکیں گے، صبر اور برداشت کا مادہ پیدا ہوگا۔

مرکری کی بدولت آپ اپنی ذہنی صلاحیت کو بہتر انداز میں استعمال کر سکیں گے، روحانی نہیں بلکہ عملی منصوبوں کے ذریعے، سازشوں، چیٹنگ، ٹانگ کھینچنے، حسد، اور بد اثرات سے بچ سکیں گے۔ آپ کی کامیابیاں انہی منصوبوں پر مبنی اگلے کچھ دنوں میں سامنے آئیں گی۔ مشتری اور سورج دونوں 12ویں اینگل پر کمزور ہیں، نیا چاند آپ کو روحانی فائدے دے گا جیسے نیکی کا جذبہ، اسلامی رجحان، فلاحی منصوبے وغیرہ۔ان چار سیاروں میں سے کچھ آپ کو غیر مادی فائدے دیں گے، اور کچھ آپ کی سوچ پر بوجھ ڈالیں گے۔ آپ کے لیے وینس اس وقت دسویں اینگل پر ہے، وہی اینگل جس پر سیٹرن 25 مئی کو آ رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی دلچسپیاں، توجہ، مستقل مزاجی، تعلقات، رومانس سب ترقی کریں گے۔

مارس آپ کے دوسرے اینگل پر ہے۔ مارس کچھ پراپرٹی، لائف اسٹاک، لیڈرشپ کوالٹی، اختیارات میں اضافہ، مقابلہ جیتنے، جسمانی طاقت میں اضافہ، بیماریوں کا خاتمہ، بری عادتوں پر قابو پانے جیسی چیزوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ مارس کی وجہ سے آپ کی پبلک ریلیشنز بہتر ہوں گی، بہادری اور اعتماد میں اضافہ ہوگا، قرضے بڑھ سکتے ہیں، یہ ممکنات ہیں۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو صرف سیٹرن کا آپ کے دسویں اینگل پر آنا آپ کو 80 فیصد کامیابی کا امیدوار بنا رہا ہے۔ باقی سیارے جیسے مارس اور وینس تو سمجھیں مفت میں آپ کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ ایک پروفیشنل ماہرِ نجوم ہونے کے ناطے میں کینسیرینز کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ ایک بہترین دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

میں زور دے کر یہ مشورہ دیتا ہوں کہ خود کو تیار کر لیجیے، لاپرواہی سے جان چھڑائیے، غموں سے نکلنے کی کوشش کیجیے۔ کچھ چیزیں زبردستی چپک جاتی ہیں، جیسے سستی، نفرت، خراب عادتیں، ایسے دوست جو وقت ضائع کرتے ہیں۔ اب ان سب چیزوں کو قابو میں لائیے۔ اگر آپ اس میں کامیاب ہو گئے تو میری پیشگوئی ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر یہ تمام باتیں حقیقت میں بدلتی ہوئی نظر آئیں گی۔

کینسیرینز، تیس سالوں بعد ایسا وقت آیا ہے جو آپ کی محنت کی اصل قیمت ادا کرے گا۔ اپنی پرانی اداسیوں اور غموں سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کامیاب ہو گئے تو صحت، عزت، کردار سازی، مضبوط کیریئر، خواہشوں کی تکمیل، ضروریات کی فراہمی، تعلیمی ترقی اور خاندانی عزت سب کچھ حاصل ہوگا۔

یہ شکرگزاری کا وقت ہے، اس میں آپ کا کوئی ذاتی کمال نہیں۔ یہ سب اللہ کی رضا ہے۔ جب بھی کوئی آسمانی تبدیلی آتی ہے، ہم اسے خدا کی مرضی کہتے ہیں۔ اب اللہ کی مرضی آپ کے کیریئر اور مالی آزادی کے لیے آپ کے ساتھ ہے۔ اب آپ کی سنجیدگی کا پتہ ایک مہینے میں چل جائے گا۔ وقت آپ کو سپورٹ کر رہا ہے، شکایت کی کوئی گنجائش نہیں۔

اس وقت رونا دھونا، شکایات، کمزوریاں یہ سب ماضی کا قصہ ہیں۔ خود کو سنبھالئے، اپنے منصوبے ترتیب دیجئے، اپنے وسائل جمع کیجئے اور کام کر گزریے۔ کامیابی آپ کا مقدر ہے۔

یہ تھی اس ہفتے کی رپورٹ برائے کینسیرینز۔ اگلے ہفتے مزید تبدیلیاں آئیں گی۔ ابھی کے لیے ان نعمتوں سے لطف اٹھائیے، اللہ کا شکر ادا کیجئے۔ ویڈیو اچھی لگی ہے تو لائق اور شیئر کریں اور چینل کو سبسکرائب لازمی کریں ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں