ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

ملتان (وقائع نگار)افغانی شہریوں کے جعلی برتھ و میرج سرٹیفکیٹس کا معاملہ، 9 یونین کونسل سیکرٹریز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے۔ افغانی شہریوں کے لیے مبینہ طور پر برتھ اور میرج سرٹیفکیٹس کے اجراء کے سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو ارسال کر دی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق اس غیر قانونی عمل میں 9 یونین کونسل سیکرٹریز کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ رپورٹ میں جن افراد کے نام شامل ہیں ان میں سجاد حیدر، محمد جعفر، عبدالجبار باری، شیخ فضل الٰہی، خورشید احمد، راؤ ریاض، سمیرا مشتاق، عامر اقبال اور سمیرا بینجمن شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ سیکرٹریز پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکی شہریوں بالخصوص افغانی باشندوں کے لیے غیر قانونی طور پر مقامی برتھ اور میرج سرٹیفکیٹس جاری کیے جس سے قومی ریکارڈ کی شفافیت اور سکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ اس معاملے میں باقاعدہ انکوائری کے بعد ٹھوس شواہد اکٹھے کیے گئے جس کے بعد یہ رپورٹ ڈی جی اینٹی کرپشن کو مزید کارروائی کے لیے ارسال کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے رپورٹ موصول ہونے کے بعد متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ نامزد یونین کونسل سیکرٹریز کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں