مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی

تازہ ترین

آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ متوقع نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے لیے مایوس کن خبر سامنے آئی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں کوئی اضافہ زیر غور نہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ نے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز موجود نہیں ہے۔
وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ نہ ہی ملازمین کے الاؤنسز یا پے اسکیل میں ترمیم کا کوئی منصوبہ زیر غور ہے۔ البتہ، ملازمین کے لیے ہاؤس ہائرنگ اور سیلنگ کی حد میں اضافے کا معاملہ زیر غور ہے، تاہم پنشن میں بھی کسی قسم کے اضافے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں