وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

دبلا نظر آنے کی خواہش، 18 سالہ لڑکی کی جان لے گئی

بھارتی شہر تھیلاسری سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی سری نندا کی وزن کم کرنے کی خواہش نے اس کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نندا گزشتہ چھ ماہ سے صرف پانی پر گزارا کر رہی تھی تاکہ جلدی وزن کم ہو جائے۔ مسلسل کمزوری کے باعث اس کی طبیعت شدید خراب ہو گئی اور اسے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سری نندا کا وزن صرف 24 کلو رہ گیا تھا، اس کا شوگر لیول، سوڈیم اور بلڈ پریشر بھی خطرناک حد تک کم ہو گیا تھا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سری نندا ‘انوریکسیا’ نامی بیماری میں مبتلا تھی، جس میں مریض خود کو مسلسل وزن کم کرنے پر مجبور سمجھتے ہیں اور کھانے پینے سے گریز کرتے ہیں۔
دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی کو باقاعدگی سے کھانا دیتے تھے لیکن وہ کھانے کو چھپا لیتی تھی اور صرف گرم پانی پر گزارا کر رہی تھی۔ طبی امداد کے باوجود سری نندا کی حالت بہتر نہ ہو سکی اور وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔
یہ افسوسناک واقعہ وزن کم کرنے کے جنون کے خطرناک نتائج کی ایک مثال ہے اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دیگر نوجوانوں کو ایسے خطرناک رجحانات سے بچایا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں