مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نیپال پریمیئر لیگ کی فرنچائز سودرپسچم رائلز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ ایک نئے بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اس تقرری کے حوالے سے مصباح الحق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سودرپسچم رائلز کا حصہ بننے پر وہ بہت پُرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے زبردست جوش و جذبہ پایا جاتا ہے اور وہ اس ماحول کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔
نیپال پریمیئر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک منعقد ہوگی، جس میں مصباح الحق سودرپسچم رائلز کی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
واضح رہے کہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔ وہ حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے بھی الگ ہوئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں