پشاور میں دفعہ 144 نافذ، جلسوں، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی عائد

پشاور: ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، جلسوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت شہر میں جلسے، جلوس اور احتجاجی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
جاری کردہ اعلامیے میں پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ اسلحے کی نمائش کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں