پاکستانی نوجوان بیٹر معاذ صداقت کی سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بیٹنگ، منفرد چھکے نے شائقین کو حیران کردیا۔
راولپنڈی: پاکستان کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔ ڈیبیو میچ میں ان کی دلکش بیٹنگ اور منفرد شاٹ کی ویڈیو
Maaz notches up his first T20I half-century 🙌
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9, 2026
Excellent knock to put Pakistan in a dominant position 💪#PAKvSL | #CricketKaJashan | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/W9JcoFmzsv
سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں معاذ صداقت نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے پہلی نصف سنچری اسکور کی اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔
معاذ صداقت نے اپنے کیریئر کی دوسری ہی گیند پر سری لنکن فاسٹ بولر ایشان مالنگا کی آف اسٹمپ سے باہر پڑنے والی فل لینتھ گیند پر زبردست ’نو لک سکس‘ لگایا۔ ان کے اس غیر معمولی شاٹ نے گراؤنڈ میں موجود
The no-look shot: Maaz Sadaqat edition 😎💥
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9, 2026
Nonchalantly sends it sailing over the ropes 🏏#PAKvSL | #CricketKaJashan | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/hofvSlFHGI
تماشائیوں کو خوب محظوظ کیا۔
نوجوان پاکستانی بیٹر نے اسی اوور میں ایک اور چھکا جڑ کر اپنے جارحانہ اندازِ بیٹنگ کا ثبوت دیا۔ ان کے دلکش شاٹس نے میچ میں سنسنی پیدا کرنے کے ساتھ ان کے اعتماد اور بیٹنگ کی صلاحیتوں کو بھی نمایاں کردیا۔
Third maximum for Maaz Sadaqat ⚡
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9, 2026
Vicious blow down the ground 💥#PAKvSL | #CricketKaJashan | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Tqom9D0nHH







