Post Views: 61
لیہ،فتح پور(نمائندہ قوم، سپیشل رپورٹر، نامہ نگار) پرانی دشمنی دو نوجوان کی موت کا سبب بن گئی فتح پور شہر کی فضا سوگوارہوگئی۔تفصیلات کے مطابق فتح پور میں قل خوانی کے ختم کے لئے بازار سے برف لانے والے دو نوجوان عامر نیازی ولد افضل نیازی اور زوہیب ولد رفاقت بلا کو گاڑی پر مسلح سوار فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عامر نیازی موقع پر جبکہ زوہیب ملتان نشتر ہسپتال جاتے ہوئے انتقال کر گیا۔ مخالفین گاڑی پر سوار راستے میں تاک لگائے بیٹھے تھے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق فائرنگ واقع پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔







