کبیروالا (نامہ نگار)سولر پلیٹ سے کرنٹ لگنے کے باعث نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، افسوسناک واقعے پر گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ ہر آنکھ اشکبار اور علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔تفصیل کے مطابق بارہ میل کے نواحی علاقے جودھ پور میں نوجوان محمد نعمان عرف نومی سولر پلیٹ سے اچانک کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا،اہلِ خانہ کے مطابق کرنٹ کا جھٹکا اتنا شدید تھا کہ نوجوان جانبر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ نوجوان کی اچانک موت کی خبر گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ بڑی تعداد میں غمزدہ خاندان سے تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔نوجوان کی المناک موت پر پورا علاقہ سوگوار ہے اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دیتی ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم اگرچہ بجلی کے بحران کا متبادل ہے، تاہم اس کی تنصیب اور دیکھ بھال میں معمولی سی غفلت بھی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔







