عوامی تکلیف کا احساس ہے، پیٹرول کی جو قیمت بنتی ہے عوام کو شفاف انداز میں بتاتے ہیں: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک-عوامی تکلیف کا احساس ہے، پیٹرول کی جو قیمت بنتی ہے عوام کو شفاف انداز میں بتاتے ہیں: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک-فیول اسکیم صرف مستحق افراد تک محدود کی جائے، وسیع پیمانے پر سبسڈی فوری ختم کرنے کا مطالبہ-فیول اسکیم صرف مستحق افراد تک محدود کی جائے، وسیع پیمانے پر سبسڈی فوری ختم کرنے کا مطالبہ-فتح پور میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ، مخالفین کی فائرنگ سے 2نوجوان قتل-فتح پور میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ، مخالفین کی فائرنگ سے 2نوجوان قتل-سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے-سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے-بجلی چوری کیسز میں گواہ و نوٹس معاملہ، میپکو اور پولیس کے درمیان اختلافات، کاروائی متاثر-بجلی چوری کیسز میں گواہ و نوٹس معاملہ، میپکو اور پولیس کے درمیان اختلافات، کاروائی متاثر

تازہ ترین

پولیس قانون کے دائرے میں رہے،اختیارات سے تجاوز نہ کرے:ہائیکورٹ

ملتان ( کورٹ رپورٹر) عدالتی احکامات کے باوجود پٹیشنر اور اس کے گھر والوں کو مسلسل ہراساں و پریشان کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ ملتان بنچ کے
جج جسٹس محمد وحید خان نے کہا کہ پولیس قانون کے دائرے میں رہے اور اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کرے۔وہ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی کے خلاف غلام محمد کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کررہے تھے۔ پٹیشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ عدالت عالیہ کے روبرو یقین دہانی کے باوجود پولیس پٹیشنر غلام محمد وغیرہ کو ایک بار پھر پریشان کررہی ہے اس پر فاضل عدالت میں موجود ایس ایچ او سے استفسار کیا گیا کہ وہ اب کیوں انہیں ہراساں و پریشان کررہے ہیں تو اس نے جواب دیا کہ مدعی نے ان پر شبہ کا اظہار کیاتھا تاہم اب اس کی تسلی ہوگئی ہے۔ اس لئے آئندہ پٹیشنر کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں