عوامی تکلیف کا احساس ہے، پیٹرول کی جو قیمت بنتی ہے عوام کو شفاف انداز میں بتاتے ہیں: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک-عوامی تکلیف کا احساس ہے، پیٹرول کی جو قیمت بنتی ہے عوام کو شفاف انداز میں بتاتے ہیں: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک-فیول اسکیم صرف مستحق افراد تک محدود کی جائے، وسیع پیمانے پر سبسڈی فوری ختم کرنے کا مطالبہ-فیول اسکیم صرف مستحق افراد تک محدود کی جائے، وسیع پیمانے پر سبسڈی فوری ختم کرنے کا مطالبہ-فتح پور میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ، مخالفین کی فائرنگ سے 2نوجوان قتل-فتح پور میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ، مخالفین کی فائرنگ سے 2نوجوان قتل-سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے-سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے-بجلی چوری کیسز میں گواہ و نوٹس معاملہ، میپکو اور پولیس کے درمیان اختلافات، کاروائی متاثر-بجلی چوری کیسز میں گواہ و نوٹس معاملہ، میپکو اور پولیس کے درمیان اختلافات، کاروائی متاثر

تازہ ترین

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور سینیئر اداکار نانا پاٹیکر 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح گوا کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ابتدائی طور پر اداکار کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں موجود تھے جہاں انہوں نے سینے میں شدید درد کی شکایت کی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے۔
نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اداکار کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر طبی ٹیم کو فلیٹ پر روانہ کیا گیا۔ طبی عملہ وہاں پہنچا تو نانا پاٹیکر بے ہوشی کی حالت میں تھے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کی موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے آج ان کا پوسٹ مارٹم کیے جانے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں