Post Views: 46
اگلے جنم موہے بٹیانہ کیجیو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احمد پور شرقیہ (تحصیل رپورٹر) ریلوے پھاٹک کر قریب آبادی میں فیاض نامی مزدور نے مبینہ طور پر اپنی چند ماہ کی شیرخواربیٹی کو زمین پر دے مارا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان آپس میں جھگڑا ہوا تھا جس کے وجہ سے محمد فیاض نے طیش میں آیا ہوا تھا جس کے نتیجہ میں محمد فیاض نے طیش میں آکر مبینہ طور پر اپنی چند ماہ کی بچی کو زمین پر پٹخ دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او غلام عباس نیازی موقع پر پہنچ گئے اور بد قسمت بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔جبکہ دوسرے وقوعہ میں احمد پور شرقیہ کوڑا کھوہ کے قریب واٹر پمپ کی وائر ٹھیک کرتے ہوئے 40 سالہ امام مسجد جاںبحق ہوگیا جسکی شناخت قاری عثمان مستوئی کے نام سے ہوئی ہے۔







