Post Views: 169
ملتان (خبرنگار)جنرل بس سٹینڈ پر فائرنگ، غیر قانونی اڈے کے تنازع پر ڈرائیور شدید زخمی تفصیل کے مطابق ملتان کے جنرل بس سٹینڈ پر غیر قانونی اڈے پر تنازع کے
باعث ایک ملزم نے پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی جس سے پورا ویگن سٹینڈ گولیوں کی تھرتھراہٹ سے گونج اٹھا۔فائرنگ کی زد میں آ کر میاں چنوں کا رہائشی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ڈرائیور کو فوری نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔







