لودھراں: محکمہ صحت کی مبینہ غفلت، بستی میوہ والہ کا بچہ پولیو کا مشتبہ مریض

لودھراں(بیورورپورٹ) تحصیل لودھراں کی یونین کونسل واہی امام بخش کی بستی میوہ والہ میں صائم رمضان نامی بچے کے مبینہ طور پر پولیو سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہےجس کے بعد محکمہ صحت کی کارکردگی اور پولیو سے بچاؤ کے اقدامات پر سوالیہ نشان لگ گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ای پی آئی فوکل پرسن کی جانب سے مبینہ طور پر چین میں بیٹھ کر امور سرانجام دینے اور جونیئر ترین عملے کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس وی، آئی وی اور اے ایس وی کی تعیناتیوں میں بھی تجربے اور سنیارٹی کو نظرانداز کیا گیا ہے۔بچے میں پولیو کی تصدیق اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کی ذمہ داری کا تعین مستند طبی رپورٹس اور باقاعدہ انکوائری کے بعد ہی ممکن ہوگا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا فوری نوٹس لینے، بچے کی طبی صورتحال کی تصدیق کرنے اور پولیو مہم میں ممکنہ غفلت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے موقف لینے کے لیے جب سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عظیم ریاض سے موقف لینے کےلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ پولیو کا مصدقہ کیس نہیں بلکہ مشتبہ کیس ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر بتایا جا سکے گا کہ یہ پولیو کا کیس ہے یا نہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں