پرنس بہاول کے 2کروڑ مالیتی قیمتی نوادارات چوری، گھریلو ملازم ملوث نکلے

اوچ شریف(کرائم رپورٹر) پرنس بہاول عباس خان عباسی کے گھر سے 2 کروڑ سے زائد چوری کا معاملہ ،گھریلو ملازم چور نکلے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں پرنس بہاول عباس خان عباسی کے گھر سے ملازموں نے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی نوادرات چوری کرلیے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چوری کیے گئے نوادرات میں چاندی کی تخت نما کرسی، چاندی کی سیڑھیاں چاندی کے پیالے سونے کی پلیٹیں نایاب مجسمے ریاست بہاولپور کے شاہی نشان والی سونے کی اشیا اور چاندی کا تاریخی فریم شامل ہیں ۔گھر سےتاریخی نوعیت کی پرانی بندوقیں اور تلواریں بھی چوری کیےجانے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق واردات سیکٹر ایف ایٹ میں ہوئی واقعے کامقدمہ نواب آف بہاولپور کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 380 اور 454 کے تحت درج کیا گیا مارگلہ تھانے کے انچارج محمد عمران کے مطابق چوری میں ملوث مرکزی گھریلو ملازمین کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے احمد پور شرقیہ اور بہاولپور سے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے 70 سے 80 فیصد مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے مزید برآمدگی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں