Post Views: 86
بہاولپور(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر بہاولپور کی حدود لبانہ چوک بستی میں دو سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی بدفعلی کا واقعہ پیش آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق لبانہ چوک کے رہائشی محمد سلیم کی دو سالہ معصوم بچی (د) کو ایان ولد نذیر نامی اوباش نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی معصوم بچی کی حالت غیرہوگئی۔ پولیس تھانہ صدر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ بچی کے علاج اور میڈیکل چیک اپ کے لیے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر شہزاد بشیر کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتار ہے۔ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔







