ملتان: شاہ رکن عالم میں15 لاکھ کی ڈکیتی کا دوسرا ملزم بھی مقابلے میں پار

ملتان (خبر نگار)ملتان میں 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث مبینہ خطرناک ڈاکو سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکو نے اپنے ساتھیوں
کے ہمراہ تین روز قبل تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ایک تاجر کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی رقم لوٹی تھی۔مذکورہ ڈکیتی کے بعد سی سی ڈی نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے کارروائی شروع کی، تاہم ایک روز قبل ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ڈاکو فرار ہوگیا تھا جبکہ اس کا ایک مبینہ ساتھی پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔بتایاگیا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری تھی کہ سی سی ڈی ملتان کی ٹیم کا دوبارہ مبینہ طور پر اس سے آمنا سامنا ہوگیا۔ پولیس اور ڈاکو کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث بتایا جانے والا دوسرا ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ڈاکو سے ایک پسٹل معہ گولیاں برآمد کر لی گئیں، جبکہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکو اور اس کے ساتھی ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں بھی مبینہ طور پر ملوث رہے ہیں، اس حوالے سے مزید ریکارڈ اور مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں