Post Views: 89
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے ساتھ جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو تفصیلی آگاہ کیا اور مذاکراتی عمل سے متعلق پیش رفت سے بھی باخبر کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی وہاں سے روانہ ہوگئے۔







