تازہ ترین

بہاولپور ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ کرپشن، پٹواری کے نجی رہائش گاہ پر پٹوار خانہ قائم

بہاولپور(کرائم رپورٹر) بہاولپور میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کرپشن کی دوڑ میں سب سے آگے شہریوں کی جانب سے تحصیل صدر و سٹی کے پٹوار خانوں اور بعض ریونیو اہلکاروں کے خلاف سنگین الزامات سامنے آنے لگے ہیں جبکہ موضع ساہلاں کے پٹواری عثمان کے مبینہ طور پر سرکاری امور رہائشی گھر سے چلانے کے معاملے نے بھی کئی سوالات کھڑے کر دیئے زرائع کے مطابق الحرم گارڈن میں پٹواری عثمان کی رہائش گاہ کی بیٹھک میں مبینہ طور پر پٹوار خانے جیسا انتظام قائم کیا گیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر سائلین کے مختلف جائز و ناجائز کام نمٹاے جانے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں شکایات کنندگان کا کہنا ہے کہ بعض رپورٹس اور دیگر ریوینیو معاملات کے لیے مختلف ریٹس مقرر کیے جانے کی باتیں بھی سامنے آئی ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ پٹواری عثمان کے خلاف ماضی میں بھی مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن سے متعلق شکایات پر انکوائریاں ہوتی رہی ہیں شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر سرکاری ریکارڈ اور ریوینیو سے متعلق امور واقعی کسی اہلکار کی نجی رہائش گاہ پر انجام دیے جا رہے ہیں تو اسکی قانونی حیثیت کیا ہے اور متعلقہ حکام خاموش تماشائی کیوں؟ بہاولپور کے عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر بہاولپور اے سی صدر اور اے سی سٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ موضع ساہلاں کے پٹواری عثمان کے خلاف سامنے آنے والی شکایات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اس خبر کے بارے میں موقف لینے کے لیے پٹواری عثمان کو کال کی گئی جنہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں