تازہ ترین

بہاولنگر: گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بہن کو گلا دبا کرمارڈالا

بہاولنگر(نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بہاو لنگر چشتیاں روڑ پر ستلج سٹی کے قریب گھریلو جھگڑے پر بھائی نے مبینہ طور پر اپنی بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا جبکہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتولہ کی شناخت شاہین بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جس کی تقریباً 9 سال قبل جمیل نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ماں تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں