تازہ ترین

پیرا فورس کے مبینہ ناروا رویے اور جرمانوں کیخلاف تاجروں، ریڑھی بانوں کا احتجاج

ملتان ( نیوز رپورٹر) ملتان کے علاقہ گھنٹہ گھر سے چوک فوارہ تک کے تاجروں،ریڑھی دکانداران نے صدر انجمن تاجران حاجی طاہر حسین بلوچ نمبردار کی قیادت میں اے سی سٹی ملتان کے دفتر کے سامنے پیرا فورس کے ناروا رویے اور بے جا جرمانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں محمد آصف،وزیر علی،محمد شان،محمد شفیق،محمد شہزاد،جمال خان علی عباس ملازم حسین مظہر عباس اعجاز الحق ثمر عباس عمران رءیس عباس علی رضا ودیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر پیرا فورس اہلکاروں کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر حاجی طاہر حسین نمبردار بلوچ نے اے سی سٹی ملتان کو پیرا فورس کے ناروا رویے کے حوالے سے درخواست بھی دی اس موقع پر حاجی طاہر حسین بلوچ نمبردار کا کہنا تھا کہ پیرا فورس اہلکار آءے روز غریب دکانداروں کی ریڑھیاں،کرسیاں اٹھا کر لے جاتے ہیں اور بے جا جرمانے کرتے ہیں بلکہ ریڑھی دکانداران کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں پانچ روز قبل بھی پیرا فورس اہلکار غریب دکانداروں کی ریڑھیاں ،کرسیاں اور دیگر سامان اٹھا کر لے گءے جو کہ انتہاءی غریب لوگ ہیں اور بڑھتی ہوءی مہنگاءی کے دور میں بمشکل اپنے خاندانوں کی گزر اوقات کر رہے ہیں پیرا فورس اہلکاروں کے ناروا رویے کی وجہ سے بھوک افلاس سے تنگ ا کر غریب دکاندار خودکشیوں پر مجبور ہو سکتے ہیں گھنٹہ گھر چوک سول ہسپتال چلڈرن کمپلیکس تا نواں شہر تک غریب ریڑھی دکانداران کا معاشی قتل بند کیا جائے اور پیرا فورس اہلکاروں کو ہدایت کی جاءے کہ وہ غریب دکانداروں کو تنگ نہ کریں انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ غریب دکانداروں کے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی سے نوٹس لیا جاءے اور انہیں احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں