ملتان(قوم ایجوکیشن سیل)زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ میں اسد رضا گردیزی کی بطور پروفیسر تعیناتی پر اعتراضات بے بنیاد ثابت ہوئے۔ اساتذہ کے ایک مخصوص گروپ نے 2022 کی ایک درخواست کو بنیاد بنا کر اپنے گروپ کے امیدواروں کو اکامو ڈیٹ کرنے کے لیے یہ سارا کھیل کھیلا اور گورنر سے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے حوالے سے جو معاملہ بنایا گیا وہ آج سے چار سال قبل 2022 کا ہے اور اس وقت جو دیگر امیدوار تھے ان میں سے ایک وائس چانسلر اور دوسرا چیئرمین بن چکا ہے۔ یونیورسٹی میں اساتذہ کی سیاست نے اپنے اپنے حامیوں میں اضافے کی خاطر یہ سارا کھیل کھیلا تاکہ 29 اور 30 ستمبر کو سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے امیدوار ڈاکٹر اسد رضا گردیزی کو تعیناتی کے پراسیس سے باہر رکھا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے اساتذہ کے مخصوص گروہ نے چار سال پرانے معاملے کو حالیہ حالات کا رنگ دے کر ڈاکٹر اسد رضا گردیزی کو ایک مرتبہ پھر سلیکشن سے آؤٹ کرنے کی سازش کی۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ ہے کہ ڈاکٹر اسد رضا گردیزی کے مساوی تجربہ اور سروس ریکارڈ کے حامل متعدد اساتذہ گریڈ 21 میں جا چکے ہیں۔







