راجن پور (ڈپٹی بیورو چیف)تھانہ لعل گڑھ کی حدود میں پرانی دشمنی پر بارہ سالہ جماعت نہم کا طالب علم قتل۔ملزمان نے سکول کے بعد کھوکھا لگا کرکے تعلیم جاری رکھنے والے طالب علم پر برسٹ مارکرکے قتل کر دیا۔ملزمان مال مویشی لے کرکے اندر پہاڑ اطمینان کے ساتھ چلے گئے ۔پولیس منہ تکتی رہ گی۔ملزمان کا تعلق بد نام زمانہ غازی چانگ سے تعلق ہے ۔شہریوں نے غریب طالب علم کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق تھانہ لعل گڑھ کی حدود میں ایک سال قبل مقتول کے بزرگ نے بچوں کو کھیل سے منا کیا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا گزشتہ روز ہائ سکول لنڈی سیدان میں جماعت نہم میں زیر تعلیم تیمور ولد غلام حیدر سکول سے واپس آکر کے تعلیم جاری رکھنے کے لیے کھوکھے پر بیٹھا تھا ۔اچانک الطاف حسین ولد صدر قوم چانگ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے بریسٹ مارکرکے بچے کو ابدی نیند سلا دیا ۔ملزمان اطمینان کے ساتھ اپنا مال مویشی لے کرکے اندرکوہ سیلمان پہاڑ چلے گئے ۔تھانہ لعل گڑھ کی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔کافی دیر کے بعد ایک کانسٹیبل اکرکے رسم پوری کرکے چلا گیا ۔ملزمان کا تعلق بد نام زمانہ غازی چانگ گروپ سے ہے جو متعدد قتلوں ۔ڈکیتی۔راہزنی۔بھتہ خوری ودیگر وارداتوں میں ملوث ہے ۔مقتول کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور ڈی پی او سے ملزمان کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔







