حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب-حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب-ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہےکہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں: صدر مسعود پزشکیان-ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہےکہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں: صدر مسعود پزشکیان-رجسٹری رپورٹس میں ہیر پھیر، پٹواری کا مبینہ کھیل بے نقاب، سرکاری خزانے کو نقصان-رجسٹری رپورٹس میں ہیر پھیر، پٹواری کا مبینہ کھیل بے نقاب، سرکاری خزانے کو نقصان-نشتر ہسپتال، کروڑوں مالیت کی انجیو گرافی مشین طویل عرصے سے بند، مریض خوار-نشتر ہسپتال، کروڑوں مالیت کی انجیو گرافی مشین طویل عرصے سے بند، مریض خوار-سڑکیں تباہ، حادثات برقرار، حکومت نے گاڑی مالکان کو نشانے پر رکھ لیا، فٹنس شکنجہ تیار-سڑکیں تباہ، حادثات برقرار، حکومت نے گاڑی مالکان کو نشانے پر رکھ لیا، فٹنس شکنجہ تیار

تازہ ترین

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہےکہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں: صدر مسعود پزشکیان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں بلکہ امن کا خواہاں ہے اور اب امریکا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ موجودہ تنازع ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں۔ ان کے مطابق رہبرِ معظم سے ان کی دو مرتبہ ملاقات ہوچکی ہے، جن میں سے ایک ملاقات تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی اور سات گھنٹے تک جاری رہی۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نہیں چاہتا کہ موجودہ معاملات امریکی وسط مدتی انتخابات تک طول پکڑیں، بلکہ اس کی خواہش ہے کہ انتخابات سے قبل ہی معاہدے کی طرف واپس آیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا بلکہ جنگ اس پر مسلط کی گئی۔ ایران جنگ کے بجائے امن کا خواہاں ہے، تاہم اب امریکا کو طے کرنا ہوگا کہ وہ اس تنازع کو ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔
مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے قتل کی مبینہ سازش سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست نہیں ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کو دوبارہ معمول کی سطح پر لانے کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق ایران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو وہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران امریکی معاشی پابندیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا اور اپنے دفاع کے لیے مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں