میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کا مواد واٹس ایپ پر شیئر کرنا مزید آسان بنا دیا

اگر آپ فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹس کرتے ہیں اور وہاں موجود تصاویر، ویڈیوز یا ریلز کو واٹس ایپ پر شیئر کرنا چاہتے ہیں تو یہ عمل اب مزید آسان ہونے جا رہا ہے۔
واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر سامنے آیا ہے، جس کے ذریعے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام سے تصاویر، ویڈیوز اور ریلز براہ راست واٹس ایپ پر شیئر کرسکیں گے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژنز میں اس نئے کراس شیئرنگ فیچر کی آزمائش جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب صارف واٹس ایپ میں میڈیا پکَر کھولے گا تو اسے وہاں مختلف دستیاب میڈیا سورسز دکھائی دیں گے۔ نئی اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ نے فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی ان سورسز کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے اسٹوریز، پوسٹس اور ریلز منتخب کرکے انہیں واٹس ایپ پر شیئر کرسکیں گے۔ یہ مواد ایک گرڈ کی صورت میں دکھائی دے گا، جس سے مطلوبہ میڈیا منتخب کرنا آسان ہوگا۔
تاہم یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ اسے تمام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں