Post Views: 36
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت اور خام تیل کی سپلائی میں بہتری کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 4 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔ دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔
ادھر ایران نے مارچ میں امریکی حملوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے پارس گیس فیلڈ کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی نائب وزیر تیل کے مطابق گیس فیلڈ کی تقریباً نصف صلاحیت دوبارہ فعال کردی گئی ہے، جس سے پیداوار میں بہتری آنے کی توقع ہے۔







