چیمبرالیکشن، فرینڈزگروپ کی شاندار کامیابی، چوہدری ذوالفقار انجم کو مبارکبادیں-چیمبرالیکشن، فرینڈزگروپ کی شاندار کامیابی، چوہدری ذوالفقار انجم کو مبارکبادیں-زکریا یونیورسٹی ، طلبہ تنظیموں کا تصادم، فائرنگ سے سٹوڈنٹ شدید زخمی، تین گرفتار-زکریا یونیورسٹی ، طلبہ تنظیموں کا تصادم، فائرنگ سے سٹوڈنٹ شدید زخمی، تین گرفتار-انٹر امتحان، ملتان میں علی بن عبداللہ کی پہلی پوزیشن، بہاولپور، ڈیرہ میں طالبات بازی لے گئے-انٹر امتحان، ملتان میں علی بن عبداللہ کی پہلی پوزیشن، بہاولپور، ڈیرہ میں طالبات بازی لے گئے-میپکو ملازمین کی مبینہ انتقامی کاروائیاں، میٹر خود ٹیمپرڈ، صارفین پر چوری کے مقدمے-میپکو ملازمین کی مبینہ انتقامی کاروائیاں، میٹر خود ٹیمپرڈ، صارفین پر چوری کے مقدمے-ڈاکٹر احسن کے خلاف تحقیقات، ڈاکٹر اظہر منیر سے متعدد سوالات، مالی لین دین کی تفصیلات منظر عام پر-ڈاکٹر احسن کے خلاف تحقیقات، ڈاکٹر اظہر منیر سے متعدد سوالات، مالی لین دین کی تفصیلات منظر عام پر

تازہ ترین

ڈاکٹر احسن کے خلاف تحقیقات، ڈاکٹر اظہر منیر سے متعدد سوالات، مالی لین دین کی تفصیلات منظر عام پر

ملتان (کرائم رپورٹر) درجنوں عورتوں کی آبرو ریزی کرکے ان کے ساتھ شوقیہ طور پر فحش ویڈیوز بنانے اور طلاق کے دعوے کے باوجود اپنی اہلیہ کو اپنے گھر میں رکھ کر حدود آرڈیننس کی سنگین خلاف ورزی کرنے کے علاوہ سالہا سال سے منشیات کا کھلے عام استعمال کرنے والے ڈاکٹر احسن اظہر منیر کو بچانے کے لیے ان کے والد ماہر امراض جلد ڈاکٹر اظہر منیر میدان میں آ گئے اور انہوں نے اپنے انٹرویو میں اس تمام تر کارروائی کا ذمہ دار اپنے بیٹے کی موجودہ یا سابقہ کہ جس کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، پر ڈال کر اپنی تربیت کی ذمہ داریوں سے سبکدوشی اختیار کر لی تاہم اپنے پوڈ کاسٹ میں وہ یہ بتانا بھول گئے کہ ان کے دونوں ہی بیٹے نشہ کرتے ہیں اور دونوں ہی بیٹے چار چار مرتبہ تین تین ماہ کے لیے منشیات کے ہسپتالوں میں زیر علاج رہ چکے ہیں مگر انہوں نے نشہ نہیں چھوڑا۔ توجہ طلب امر یہ ہے کہ ڈاکٹر اظہر منیر اس سے قبل اپنے بیٹے کی منشیات کی عادت سے انکاری تھے اور ان کے اس حوالے سے باقاعدہ بیانات موجود ہیں۔ اپنے انٹرویو میں ڈاکٹر اظہر منیر نے بتایا کہ ان کا بیٹا ڈاکٹر احسن شادی کے بعد بیوی کے رویے کی وجہ سے نشے کا عادی بن گیا مگر وہ یہ نہ بتا سکے کہ ان کا چھوٹا بیٹا عبداللہ اظہر کیوں کر نشے کا عادی ہوا حالانکہ ان کی چھوٹے بیٹے عبداللہ اظہر کی اہلیہ اور ڈاکٹر اظہر منیر کی چھوٹی بہو تو ڈاکٹر اظہر منیر کی اہلیہ کی سگی بھانجی ہیں اور ڈاکٹر محترم اظہر منیر ذرا یہ بھی بتا دیں کہ عائشہ کون ہے جسے نشے کی لت بھی لگی ہوئی ہے؟ ڈاکٹر اظہر منیر سے یہ سوال بھی کیا جا سکتا ہے کہ کثرت سے نشہ کرنے کی وجہ سے ان کے بیٹے عبداللہ اظہر کے گردے جواب دے گئے تو نیا گردہ ٹرانسپلانٹ کروایا گیا مگر ان کے بیٹے نے نشہ نہیں چھوڑا اور اب نیا گردہ بھی بتدریج خراب ہوتا جا رہا ہے اور ڈاکٹروں نے وارننگ دے رکھی ہے کہ عبداللہ اظہر کو نشہ چھوڑنا ہو گا جو وہ چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکا؟ کیا ڈاکٹر اظہر منیر جنہوں نے اس موقف کا اظہار کیا ہے کہ ان کا بیٹا احسن نفسیاتی مسائل میں مبتلا تھا تو پھر اسے ماہر نفسیات کو چیک کرواتے۔ انہیں انسداد نشہ کے ر ی ہیبلی ٹیشن سینٹر میں بار بار داخل کروانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ کیا ڈاکٹر اظہر منیر یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ 31 اگست 2026 کو این سی سی آئی اے کے دفتر میں دوپہر دو بجے ایک ایڈیشنل سیشن جج کس کے ہمراہ انویسٹیگیشن افیسر محمد طاہر کے کمرے میں اور کیوں گئے تھے۔ اس خبر کے ساتھ مختلف لڑکیوں کو ڈاکٹر احسن اظہر منیر کی طرف سے آن لائن بینکنگ کے ذریعے جو ہزاروں روپے بھجوائے گئے ہیں ان کی تفصیلات بھی خبر کے ساتھ لف کی جا رہی ہیں، ان خواتین کا ڈاکٹر احسن اظہر منیر کے ساتھ رشتہ کیا تھا؟ کیا ڈاکٹر اظہر منیر یہ بتانا پسند کریں گے کہ ان کے بیٹے نے کس مجبوری اور پریشانی میں ایک اور عورت سے شادی کی تھی پھر اس دوسری اہلیہ نے بھی ڈاکٹر احسن اظہر منیر سے ان کے منشیات کے کثرت سے استعمال کی وجہ سے بذریعہ عدالت خلع لے لی، اس کی وجہ کیا تھی؟ کیا ڈاکٹر اظہر منیر یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ ایک ایسا شخص جو دن میں 20، 20 انجکشن لگاتا ہو اور ہر قسم کے نشے کا عادی ہو، آپ کے ڈاکٹری جیسے باعزت پروفیشن میں ہوتے ہوئے اسے پریکٹس کرنے سے روکا کیوں نہیں گیا؟ کیا ایسا شخص مریضوں کا صحیح علاج کر سکتا ہے؟ کیا ڈاکٹر اظہر منیر یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ مارکیٹ میں جتنی بھی ان کے بیٹے کی فحش فلمیں گردش کر رہی ہے وہ ملزم ڈاکٹر احسن نے خود شوقیہ طور پر بنوائی ہیں یا کسی نے زبردستی ان سے بنوائیں؟ کیا ڈاکٹر اظہر منیر یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ ان کے بیٹے کے بازو اور ٹانگوں میں سرنجوں کی سوئیاں لگنے کے ان گنت نشانات کیوں ہیں؟ اور ایک ڈاکٹر ہونے کے ناطے وہ اس پر پردہ کیوں ڈالتے رہے؟ کیا ڈاکٹر اظہر منیر یہ بتانا پسند کریں گے کہ ڈاکٹر احسن تو اپنی بیوی کے رویے کی وجہ سے منشیات کے عادی ہو گئے تو کیا آپ کا چھوٹا بیٹا عبداللہ اظہر بھی اپنی بیوی کی بدولت منشیات کے عادی ہوئے؟ اس معاملے میں آپ چپ کیوں ہیں کہیں اس لیے تو اپ چپ نہیں کہ آپ کے بھانجی اس کی اہلیہ ہے۔جناب ڈاکٹر اظہر منیر صاحب میرے پاس بینک ٹرانزیکشن کے درجنوں ثبوت ہیں جن کے حوالے سے روزنامہ قوم ان خواتین کے نام لکھنے کی بجائے صرف ان کے ناموں کے پہلے حروف لکھ رہا ہے جن کے اکاؤنٹس میں اپ کے بیٹے احسن نے کب، کیوں اور کتنے پیسے بھیجے؟ ان تمام لڑکیوں سے آپ کے خاندان کا کیا رشتہ ہے؟ ڈاکٹر احسن اظہر کی طرف سے 20 فروری 2026 کو آٹھ بج کر دو منٹ پر ریفرنس نمبر 24 ہزار 1931 کے تحت اے ایچ نامی لڑکی کو جو 70 ہزار روپیہ بھیجا گیا وہ رشتے میں آپ کی کیا لگتی تھی؟ ڈاکٹر احسن کی طرف سے مارچ 17، 2026 کو اے کے نامی خاتون کے اکاؤنٹ میزان بینک میں ریفرنس نمبر 510170 کے تحت جو 12 ہزار روپے بھیجے گئے وہ کس مد میں بھیجے گئے؟ 27 دسمبر 2025 کو اے ایچ کے اکاؤنٹ میں ڈاکٹر احسن نے جو 30 ہزار بھیجا وہ کس لیے بھیجا؟اسی اے ایچ نامی خاتون کو ڈاکٹر احسن اظہر نے میزان بینک کے اکاؤنٹ سے 50 ہزار روپیہ تین فروری 2025 کو کس مد میں ٹرانسفر کیا؟ یہ میم میم کون ہے جس کے اکاؤنٹ میں 7 فروری 2026 کو ڈاکٹر احسن اظہر نے رقم ٹرانسفر کی، یہ ٹی اے نامی خاتون کون ہے جس کے اکاؤنٹ میں چار اپریل 2026 کو ڈاکٹر احسن اظہر نے ایک لاکھ روپیہ ٹرانسفر کیا، اس قسم کی درجنوں ٹرانزیکشنز ہیں یہ جن خواتین کو کی گئی انہیں تو ڈاکٹر احسن اظہر یا ان کے والد ڈاکٹر اظہر منیر بخوبی جانتے ہوں گے وہ اس بارے میں کیا کہیں گے؟ ان کا جو بھی جواب ہو گا روزنامہ قوم کے صفحات اور قوم ڈیجیٹل انہیں کے الفاظ میں شائع کرنے اور آن ایئر کرنے کا پابند ہو گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں