ملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور،لیہ(وقائع نگار، بیورورپورٹ،ڈپٹی بیوروچیف،نمائندہ قوم) تعلیمی بورڈ ملتا ن نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026کے پوزیشن ہولڈر زطلبا وطالبات کے ناموں کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق پوزیشن کا اعلان تقریب میں کیاگیاجس کی صدارت چیئرمین بورڈ اعجاز احمد تتلہ نے کی جبکہ سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرعمران اور سسٹم انالسٹ قاضی مجیب بھی موجود تھے اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج میں پنجاب کالج نے میدان مار لیا، اوور آل پہلی پوزیشن سمیت سات نمایاں پوزیشنیں اپنے نام کرلیں پنجاب کالج فار بوائز خانیوال کے علی بن عبداللہ نے 1163 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پنجاب کالج فار گرلز خانیوال کی فائزہ مظفر نے 1162 نمبر کے ساتھ اوور آل دوسری پوزیشن حاصل کی۔اوور آل پوزیشنز میں تیسری پوزیشن 1161 نمبر حاصل کرنے والے تین امیدواروں کے حصے میں آئی۔ کیپس کالج فار گرلز ملتان کی دعا فاطمہ بتول، مسلم کالج آف سائنس اینڈ کامرس ملتان کے محمد فیضان شوکت اور کیپس کالج فار بوائز خانیوال کے دانیال صابر نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل گروپ طالبات میں فائزہ مظفر نے 1162 نمبر کے ساتھ پہلی، دعا فاطمہ بتول نے 1161 نمبر کے ساتھ دوسری اور فاطمہ معین نے 1159 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی پری میڈیکل طلباء میں علی بن عبداللہ 1163 نمبر کے ساتھ پہلے، محمد فیضان شوکت اور دانیال صابر 1161، 1161 نمبر کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے جبکہ محمد بن عبداللہ 1160 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے پری انجینئرنگ طلباء میں کیپس کالج فار بوائز خانیوال کے سعد احمد نے 1158 نمبر کے ساتھ پہلی، مسلم کالج آف سائنس اینڈ کامرس ملتان کے محمد احمد نے 1156 نمبر کے ساتھ دوسری اور کیپس کالج فار بوائز خانیوال کے حماد بشیر نے 1150 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی طالبات میں سپیریئر کالج فار گرلز عبدالحکیم کی عکاشہ خان 1157 نمبر کے ساتھ اول، نشاط کالج ملتان کی نور العین 1146 نمبر کے ساتھ دوم اور دی لائٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ملتان کی میرب عامر 1140 نمبر کے ساتھ سوم رہیں جنرل سائنس طلباء میں پنجاب کالج بوزن روڈ ملتان کے محمد بن یاسر نے 1157 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد مبشر اور شہریار قریش نے بالترتیب 1150 اور 1142 نمبر کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی طالبات میں پیسفک کالج فار گرلز ملتان کی فائزہ توقیر 1152 نمبر کے ساتھ پہلے، پنجاب کالج فار وومن ملتان کی سمبل زہرہ 1150 نمبر کے ساتھ دوسرے اور مسلم گرلز کالج کی ایمان سہیل 1148 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔کامرس گروپ طلباء میں پنجاب کالج بوزن روڈ ملتان کے محمد حسام نے 1131 نمبر کے ساتھ پہلی، محمد عبداللہ نے 1123 نمبر کے ساتھ دوسری اور محمد انس نے 1119 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں کیپس کالج فار گرلز ملتان کی نسا احمد 1139 نمبر کے ساتھ اول، سویرا بی بی 1106 نمبر کے ساتھ دوم اور مہک زہرہ 1101 نمبر کے ساتھ سوم رہیں۔آرٹس گروپ طلباء میں محمد یوسف نے 1056 نمبر کے ساتھ پہلی، محمود احمد نے 1044 نمبر کے ساتھ دوسری اور سجاد النعیم نے 1040 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ طالبات میں میمونہ بتول نے 1110 نمبر کے ساتھ پہلی، سعدیہ نورین نے 1107 نمبر کے ساتھ دوسری اور علیشاہ احمد نے 1106 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی سالانہ نتائج کااعلان آج صبح دس بجے کیا جائے گا جس کی تقریب تعلیمی بورڈ ملتان کے جوبلی ہال میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی کمشنر ملتان عامر کریم خاں ہوں گے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی اسامہ افضل مہمان اعزاز ہوں گے ْ۔چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف نے انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم و کمبائنڈ فرسٹ اینول امتحان 2026ء کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری بورڈ عبد الرحمٰن چوہدری، کنٹرولر امتحانات پروفیسر مظفر حسین اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحان کے کل نمبر 1200 تھے۔ تمام گروپس میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن عارفہ مریم نے 1164 نمبر ز لے کر حاصل کی۔ طالبہ کا تعلق گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن کوٹ سلطان ضلع لیہ سے ہے۔ دوسری پوزیشن عثمان احمد نے 1161 نمبر ز لے کر حاصل کی اس کا تعلق پنجاب کالج مظفرگڑھ سے ہے جبکہ تیسری پوزیشن محمد حنظلہ منیر نے 1158 نمبر ز لے کر حاصل کی جو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول قائد ڈیرہ غازی خان کے طالب علم ہیں۔چیئرمین تعلیمی بورڈ نے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ طلباء میں محمد حنظلہ منیر نے 1158 نمبر حاصل کرکے پہلی، مسعود حسین نے 1156 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ محمد فرحان نے 1153 نمبر ز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں پوزیشن ہولڈرز کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔پری میڈیکل گروپ طالبات میں عارفہ مریم نے 1164 نمبرز کے ساتھ پہلی، مریم نوید نے 1155 نمبر زکے ساتھ دوسری جبکہ حافظہ طیبہ نعیم نے 1153 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ طلباء میں محمد فیضان نے 1143 نمبرز کے ساتھ پہلی، محمد عمر حنیف نے 1140 نمبر زکے ساتھ دوسری جبکہ عمر گرمانی نے 1130 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ عمر گرمانی کا تعلق گورنمنٹ گریجویٹ کالج تونسہ سے ہے۔پری انجینئرنگ گروپ طالبات میں تقدیس فاطمہ نے 1146 نمبر زکے ساتھ پہلی، حنا زہرا نے 1136 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ طائلہ بتول نے 1128 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس و کامرس گروپ طلباء میں عثمان احمد نے 1161 نمبرز کے ساتھ پہلی، محمد صائم ذکی نے 1144 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عبدالمعیز نے 1140 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس و کامرس گروپ طالبات میں سندس خان نے 1151 نمبرز کے ساتھ پہلی، علیزے ناصر نے 1148 نمبر زکے ساتھ دوسری جبکہ عروۃ الوثقی نے 1146 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہیومینٹیز گروپ طلباء میں محمد اشفاق نے 1080 نمبرز کے ساتھ پہلی، محمد راشد نے 1074 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ محمد سلمان عبداللہ نے 1068 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہیومینٹیز گروپ طالبات میں ثانیہ اظہر نے 1121 نمبرز کے ساتھ پہلی، ارم بی بی نے 1112 نمبر زکے ساتھ دوسری جبکہ طوبیٰ ندیم نے 1111 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیئرمین بورڈ نے پوزیشن ہولڈرز، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابی ان کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پوزیشن ہولڈرز مستقبل میں بھی تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔بہاولپور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور نے انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ اینڈ سیکنڈ ( کمبائینڈ)پہلے سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا بہاولپور چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا۔اس حوالے سے بورڈ دفتر میں پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل کنٹرولر امتحانات سید محمد وحید الزمان ہمدانی اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر عدیل مالک چیمہ کے علاوہ کثیر تعداد میں میڈیا کے نمائندگان بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔ پوزیشن ہولڈرز کے اعلان کے مطابق Kips کالج فار بوائز جوالہ روڈ بہاول نگر کے عکاشہ طارق ولد محمد صفدر طارق نے 1158 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔عبید اللہ کالج فار بووائز ہیڈ سلیمانکی روڈ منچن آباد کے محمد سعد ضیا ولد محمد ضیا الحق ضیا نے 1157 نمبر حاصل کر کے دوسری اور پنجاب کالج فار وویمن بہاول پور کی مشعل فاطمہ دختر محمد شفیق الرحمٰن نے 1157 نمبر حاصل کر کے دوسری اور گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائیر سکینڈری سکول سیٹلائٹ ٹان بہاول پور کے منعم طارق ولد طارق عزیز نے 1155 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بعد ازاں کنٹرولر امتحانات سید وحید الزمان ہمدانی نے گروپ وائز پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔







