چیمبرالیکشن، فرینڈزگروپ کی شاندار کامیابی، چوہدری ذوالفقار انجم کو مبارکبادیں-چیمبرالیکشن، فرینڈزگروپ کی شاندار کامیابی، چوہدری ذوالفقار انجم کو مبارکبادیں-زکریا یونیورسٹی ، طلبہ تنظیموں کا تصادم، فائرنگ سے سٹوڈنٹ شدید زخمی، تین گرفتار-زکریا یونیورسٹی ، طلبہ تنظیموں کا تصادم، فائرنگ سے سٹوڈنٹ شدید زخمی، تین گرفتار-انٹر امتحان، ملتان میں علی بن عبداللہ کی پہلی پوزیشن، بہاولپور، ڈیرہ میں طالبات بازی لے گئے-انٹر امتحان، ملتان میں علی بن عبداللہ کی پہلی پوزیشن، بہاولپور، ڈیرہ میں طالبات بازی لے گئے-میپکو ملازمین کی مبینہ انتقامی کاروائیاں، میٹر خود ٹیمپرڈ، صارفین پر چوری کے مقدمے-میپکو ملازمین کی مبینہ انتقامی کاروائیاں، میٹر خود ٹیمپرڈ، صارفین پر چوری کے مقدمے-ڈاکٹر احسن کے خلاف تحقیقات، ڈاکٹر اظہر منیر سے متعدد سوالات، مالی لین دین کی تفصیلات منظر عام پر-ڈاکٹر احسن کے خلاف تحقیقات، ڈاکٹر اظہر منیر سے متعدد سوالات، مالی لین دین کی تفصیلات منظر عام پر

تازہ ترین

میپکو ملازمین کی مبینہ انتقامی کاروائیاں، میٹر خود ٹیمپرڈ، صارفین پر چوری کے مقدمے

ملتان (قوم ریسرچ سیل)میپکو ملازمین کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کا انکشاف، خود میٹر ٹیمپرڈ، صارفین پر چوری کے مقدمے!پرائیویٹ الیکٹریشنز کے ذریعے صارفین کے میٹرز میں مبینہ چھیڑ چھاڑ، بعدازاں چھاپے، بھاری ڈیٹیکشن بل اور ایف آئی آرز، مختلف کیسز میں ملازمین کے ملوث ہونے کی محکمانہ تصدیق،ذرائع کے مطابق میپکو کے مختلف ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر صارفین کے بجلی میٹرز میں خود ٹیمپرنگ کرنے، بعدازاں انہی صارفین کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کرانے اور بھاری ڈیٹیکشن بل عائد کرنے کی سنگین شکایات کاانکشاف ہواہے۔ بتایاگیاہے کہ مختلف میپکو ملازمین نے مبینہ طور پر پرائیویٹ الیکٹریشنز کو ساتھ ملا رکھا ہے جو ذاتی رنجش، تلخی یا مخالفت رکھنے والے صارفین کے میٹرز میں مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، مختلف افراد سے مبینہ رقم لیکر ان کے مخالفین کے میٹرزمیں بھی چھیڑ چھاڑ/ٹیمپرڈ کرتے ہیں جس کے بعد سرویلنس یا چیکنگ ٹیم کے ذریعے کارروائی کرا دی جاتی ہے۔ صارفین کے میٹرز گھروں سے باہر دیواروں، گلیوں یا کھمبوں پر نصب ہیں اور صارفین ان کی 24 گھنٹے نگرانی نہیں کر سکتے۔ الزام ہے کہ مختلف ظالم عناصر اس صورتحال کا مبینہ فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی بھی وقت میٹر میں ٹیمپرنگ کر دیتے ہیں، جبکہ بعدازاں میٹر کی حالت کو بنیاد بنا کر صارف کے خلاف کارروائی شروع کر دی جاتی ہے۔سب سے اہم تکنیکی سوال ہے کہ میٹر کس وقت ٹیمپرڈ ہوا، کس نے کیا اور کیا صارف اس وقت موجود بھی تھا؟ ذرائع کے مطابق میٹر کو محفوظ تحویل میں لے کر مکمل ڈیٹا ریٹریول، ٹیکنیکل ایگزامینیشن اور لیبارٹری ٹیسٹ کرائے بغیر صارف پر بھاری ڈیٹیکشن بل ڈال دئیے جاتے ہیں۔مختلف واقعات میں میپکو ملازمین کے صارفین کے میٹرز ٹیمپرڈ کرنے میں ملوث ہونے کی شکایات اور کیسز سامنے آچکے ہیں اور محکمانہ تحقیقات میں بعض ملازمین کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔ یونین عہدیداران اور میپکو سے وابستہ ذرائع نے بھی ایسی پریکٹس کے واقعات کی تصدیق کی ہے۔میپکو حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ادارے میں احتساب کا مؤثر نظام موجود ہے۔ کسی ملازم کے خلاف شکایت موصول ہونے پر انکوائری کی جاتی ہے اور الزام ثابت ہونے پر محکمانہ سزا دی جاتی ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ ایسے کیسز بھی سامنے آئے جن میں میپکو ملازمین صارفین کے میٹرز ٹیمپرڈ کرنے میں ملوث پائے گئے اور انہیں سزائیں دی گئیں۔میپکو حکام نے صارفین سے کہا ہے کہ اگر کسی صارف کو شبہ ہو کہ اس کے میٹر کے ساتھ اس کی عدم موجودگی میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے یا اسے ذاتی رنجش کی بنیاد پر مبینہ طور پر کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے تو وہ باقاعدہ شکایت درج کرائے، جس پر انکوائری کے بعد دادرسی کی جائے گی۔عوامی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹر ٹیمپرنگ کے تمام متنازع کیسز کا آزادانہ تکنیکی آڈٹ کرایا جائے، میٹر کا ڈیٹا ریٹریول اور لیبارٹری معائنہ لازمی قرار دیا جائے اور جس ملازم یا پرائیویٹ شخص کے ملوث ہونے کے شواہد ملیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، تاکہ بجلی چوری کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو اور بے گناہ صارفین کو مبینہ انتقامی کارروائیوں سے تحفظ مل سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں