2027 میں عالمی درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ بننے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا

ال نینو اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث 2027 کے دنیا کا گرم ترین سال بننے کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کے مطابق 2026 کے اختتام پر پیدا ہونے والا طاقتور ال نینو عالمی درجہ حرارت میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ اس کے اثرات 2027 تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈبلیو ایم او کے مطابق 2026 سے 2030 کے دوران 2024 میں قائم ہونے والا عالمی درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان 86 فیصد تک ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ال نینو کے اثرات عام طور پر اس کے عروج کے بعد اگلے سال عالمی درجہ حرارت پر زیادہ واضح ہوتے ہیں، جس کے باعث 2027 کو موسمیاتی اعتبار سے غیر معمولی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔
موجودہ موسمیاتی پیش گوئیوں کے مطابق 2027 میں شدید گرمی کی لہروں، خشک سالی، بارشوں کے غیر معمولی نظام اور دیگر انتہائی موسمی واقعات کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں