ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں وزیراعلیٰ کی آمد، مینار سنٹر اور گائنی آؤٹ ڈور بند، مریض خوارنشتر ہسپتال میں وزیراعلیٰ کی آمد، مینار سنٹر اور گائنی آؤٹ ڈور بند، مریض خوارکینسر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر سکیورٹی انتظامات، علاج معالجے کے لیے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نشتر ہسپتال ملتان آمد اور کینسر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر ہسپتال کے مینار سنٹر اور گائنی آؤٹ ڈور کو بند کیے جانے کے باعث علاج معالجے کے لیے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کے پیش نظر نشتر ہسپتال میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے جس کے باعث مینار سنٹر اور گائنی آؤٹ ڈور میں مریضوں کا معمول کا داخلہ اور طبی سہولیات کی فراہمی متاثر ہوئی۔ دور دراز علاقوں سے چیک اپ اور علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو متعلقہ شعبوں تک رسائی نہ ملنے پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔







