شادی سے 12 روز قبل شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگئی تھی، خودکشی کا خیال آنے لگا: مومنہ اقبال

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے محض 12 روز قبل وہ شدید ذہنی دباؤ اور جذباتی اذیت سے گزر رہی تھیں، یہاں تک کہ ان کے ذہن میں خودکشی کا خیال بھی آنے لگا تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں مومنہ اقبال نے شادی سے قبل پیش آنے والی مشکل صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع کے دوران انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ کے مطابق نجی مواد کے منظرِ عام پر آنے کے خدشے نے ان کی ذہنی کیفیت کو اس قدر متاثر کیا کہ شادی سے صرف 12 دن پہلے وہ خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وہ جذباتی طور پر بالکل ٹوٹ چکی تھیں اور شدید خوف کا شکار تھیں۔
مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں یہ خدشہ بھی لاحق تھا کہ حمزہ انہیں چھوڑ دیں گے، تاہم اس مشکل وقت میں ان کے منگیتر نے بھرپور ساتھ دیا۔ اداکارہ کے مطابق منگیتر کی حمایت نے انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے حوصلہ اور طاقت فراہم کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں