Post Views: 130
ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں ایک 47 سالہ مسافر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔
ترجمان کے مطابق دورانِ پرواز مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور اسے دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد صورتحال تشویشناک ہوگئی۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر کو پاکستانی فضائی حدود میں کوئٹہ کے قریب دل کا دورہ پڑا، اطلاع ملنے پر پائلٹ نے فوری طور پر پرواز کا رخ موڑتے ہوئے ملتان ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ملتان ایئرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے طیارے میں پہنچ کر مسافر کا فوری طبی معائنہ کیا، تاہم ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ 47 سالہ محمد صادق خان دورانِ پرواز ہی انتقال کرچکے تھے اور موت کی وجہ دل کا دورہ بنی۔
ترجمان کے مطابق مسافر کی میت بعد ازاں لواحقین کے حوالے کردی گئی، جبکہ طبی ہنگامی صورتحال کے باعث پرواز کو تقریباً ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔







