ملتان چیمبر انتخابات، اکبر روڈ کےتاجروں کا فرینڈز گروپ کی حمایت کااعلان

ملتان (جنرل رپورٹر )انجمن تاجران اکبر روڈ چوک شہیداں تا حرم گیٹ شیر گروپ کے رکن عبدالکریم اور ملک عمران بھٹہ کی جانب سے قائد فرینڈز گروپ شیخ فیصل سعید، کارپوریٹ کلاس کے امیدوار شیخ عمران ارشد، ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار مرزا شاہد حسین اور عبدالوہاب کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں اپنے پورے پینل کے ہمراہ چیمبر آف کامرس فرینڈز گروپ کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ فرینڈز گروپ تاجروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتا ہے جہاں تاجر اپنی فلاح و بہبود اور مسائل کے خاتمے کے لیے باہمی مشاورت سے حل تلاش کرتے ہوئے ترقی کی طرف آگے بڑھ سکیں۔ فرینڈز گروپ میں کوئی تاجر چھوٹا یا بڑا نہیں، سب یکساں ہیں؛ یہاں کوئی تقسیم نہیں بلکہ مکمل بھائی چارہ ہے اور سب مل کر ترقی کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، اسی لیے اپنے پورے پینل سمیت فرینڈز گروپ کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ استقبالیہ میں مخدوم شاہد ریحان اویسی، ملک معاذ بھٹہ، فرخ عمر چوہدری، شیخ رضوان، عمران بگا، شیخ عبداللہ شفیق، ملک ارسلان، نعمان شبیر، محمد رضوان اجمل، شیخ طارق، ذیشان امجد، محبوب احمد، ملک رفیق، شیخ عبدالقادر، شیخ کاشف، حاجی تنویر، محمد مظفر، حافظ نعمان، حاجی نذیر اور دیگر نے شرکت کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں