Post Views: 28
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مالی سال 2024-25 کے اثاثہ جات کی تفصیلات مقررہ وقت پر جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے تینوں سابق ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں ارکان نے مالی سال 2024-25 کے لیے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے، جس کے باعث انہیں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے تک نااہل قرار دیا گیا ہے۔
حکم نامے کے تحت زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف عام انتخابات، ضمنی انتخابات، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔







