Post Views: 119
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو ہونے والے احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست رجسٹرار آفس کی جانب سے کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر شہری وقاص احمد کی درخواست کی سماعت کریں گے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی تمام سڑکیں کھلی رکھنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور سرکاری دفاتر کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے سے روکا جائے۔
درخواست میں چیف منسٹر آفس کے مبینہ سیاسی استعمال کے حوالے سے بھی عدالتی ڈیکلریشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔







