ملتان (جنرل رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے انتخابات میں ایسوسی ایٹ کلاس فرینڈز گروپ کی جانب سے امیدوار برائے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خواجہ احمد نبیل نے کہا ہے کہ 16ستمبرکا سورج فرینڈز گروپ کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا فرینڈز گروپ کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے انہوں نے کہا کہ تمام قابل ذکر افراد اور کاروباری ادارے فرینڈز گروپ سے امیدیں لگائے ہوئے ہیں فرینڈز گروپ ملتان چیمبر کے ممبران اور ووٹران کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ العزیزکامیابی کے بعد چیمبر میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے انہوں نے کہا کہ نئے ممبران کے لیے دروازے کھولے جائیں گے تاجر اور صنعتکار برادری کے مفادات کے تحفظ کی خاطر اپنی تمام تر مساعی سے کام لیں گے اللہ کے فضل و کرم سے مستقبل میں ملتان چیمبرکا نام بھی ملکی سطح پر نمایاں ہو گا اور ممبران کو وسیع تر مشاورت میں شامل کیا جائے گا ممبران چیمبر کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم مقررہ مدت کے بعد پولنگ کی طرف گامزن ہوں گے کوئی بات بھی خفیہ نہیں رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ ممبران کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ تاجروں صنعتکاروں کو ملتان چیمبر کا ممبر بننے کی ترغیب دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ملتان چیمبر کو باحیثیت مجموعی ناصرف تاجروں بلکہ شہریوں کی بھی خدمت کو اپنا منشور بنانا ہے خواجہ احمد نبیل نے گزشتہ روز محمود اینڈ کمپنی کے رہنما خواجہ محمد الیاس،خواجہ محمد یونس کی فرینڈز گروپ میں شمولیت کو احسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ یقینا فرینڈز گروپ کے ذمہ داران چوہدری ذوالفقار علی انجم،آصف مجید،ڈاکٹر شفیق پتافی،خواجہ محمد شفیق،میاں فضل الٰہی شیخ،شیخ فیصل سعید،شیخ محمد ندیم اور مجید خان شادی خیل کی کاوشوں کا نتیجہ ہے انشاء اللہ چند روز میں فرینڈز گروپ کی حمایت میں اور بھی دھماکہ خیز خبریں ملیں گی۔ ہمیں خوشی ہے کہ فرینڈز گروپ کے ارباب بست و کشاد نیک نام باوقار اور باکردار لوگ ہیں یقینا ملتان چیمبر میں انکی کاوشوں کی وجہ سے انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔







